شہید کا پیغام




کبھی جو تمھیں میری ماں ملیں تو ان سے کہنا 
آپ کے بیٹے نے اپنا فرض پورا کردیا ہے 
اور مٹی کی محبت میں خود کو مٹی کردیا ہے 
ان سے کہنا کہ رویا نہ کریں 
کہ شہیدوں کی ما یں رویا نہیں کرتیں 
میں اکثر ان سے کہتا تھا اماں دعا کر نا 
کہ کبھی آپ کا یہ بیٹا پر چم میں لپٹا آپ کے پاس آے 
اور وہ یہ سن کر مسکرا دیتی تھیں 
کبھی جو تمھیں میری ماں ملیں تو ان سے کہنا 
 رویا نہ کریں کہ شہید تو زندہ ہوتے ہیں 
ان سے کہنا میں ان کے خوابوں میں آ یا کرونگا 
اور آپ سے باتیں کیا کرونگا 
کبھی جو تمھیں میری ماں ملیں تو ان سے کہنا 
رویا نہ کریں 
کہ اکثر خاکی وردی میں جانے والے
سبز ہلالی پرچم میں لوٹ کر آتے ہیں 

خاکی ~


Comments

Popular posts from this blog

خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا

Peaceful Pakistan